سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاملات دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے:گورنر پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وصول ہونے پر کہا کہ مجھے 2 دن میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند شخص کے لیے مشکل فیصلہ ہے اور تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ سمری کا طریقہ قانون میں شامل ہے اور یہ آئنی عمل ہے اب یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ 90 دن میں انتخابات کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 دن میں رمضان بھی اا رہا ہے اور اگر رمضان سے پہلے انتخابات کروایا جائے تو وہ بہت جلد ہو جائے گا۔