لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ متوازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب گیمز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،تاہم میں پرامید ہوں کہ پی او اے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی ۔ 60ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر عارف حسن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گیمز کے انعقاد سے فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہورہا ہے ۔ایسے اقدامات سے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ کھیلوں کے لئے بہت نقصان دہ ہیں ۔
Next Post
تسمانیہ کے بلے باز ایلکس ڈولان آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
Tue Dec 31 , 2013
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹسمین ایلکس ڈولان کو ٹیم میں شامل کرلیا ۔ آسٹریلوی بورڈ کے ایک اعلامئے کے مطابق تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ بلے باز کو آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کی وجہ […]
