سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا کیاگند نہ گھولیں گے: تحریک انصاف
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنمامسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے بھی کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کیے جا سکے، اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلزپارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے.پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑدیئے ہیں، عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے.پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں. عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی. جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے.