لاہور/کراچی(پی پی آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت کومسترد کردیا، سندھ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم موجودگی سیاسی عمل کیلئے مثبت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور بالخصوص حافظ نعیم الرحمان کا کم بیک خوشگوار ہے، دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی، مسلم لیگ ن کا بلدیاتی میدان کھلا چھوڑنا خود احتسابی کا طلبگار ہے۔
Next Post
بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر فردوس شمیم کیخلاف مقدمہ درج
Tue Jan 17 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں۔فردوس شمیم نقوی […]