پشاور(پی پی آئی) عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا دو روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم عدنان سمیع اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم عدنان سمیع اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
Next Post
سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے:آصف زرداری کراچی بلدیاتی انتخابات، سابق صدر زرداری کی جیالوں کو مبارکباد
Tue Jan 17 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پیپلز پا رٹی کے ممبران اور کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر پیغام میں کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ […]