خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہدائے گاؤ کدل کی برسی 21جنوری کو منائی جائے گی

حریت کانفرنس نے 33ویں برسی پر ہڑتال کی کال دے دی
انسانی حقوق کی تنظیمیں تحقیقات کے لیے آزاد ٹریبونل قائم کریں
سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں شہدائے گاؤ کدل کی برسی 21جنوری کو منائی جائے گی مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے گاؤ کدل قتل عام کی 33ویں برسی کے موقع پر سرینگر کے سول لائنز اور ملحقہ علاقوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی قابض فورسزنے یہ قتل عام اس وقت کیا جب کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے سیاسی اور مسلح جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے 21جنوری1990 کو 52بے گناہ اور نہتے شہریوں کوشہید اور 250کوشدید زخمی کردیا۔ حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ گاؤ کدل اور اس طرح کے دیگر قتل عام کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد ٹریبونل قائم کریں تاکہ ان گھناؤنے جرائم کی سازش کرنے والوں اور ان میں ملوث افراد کو بین الاقوامی قانون کے تحت سزادی جا سکے۔