میئر کیلئے فیورٹ امیدوارخرم شیرزمان کی ناکامی سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

پیپلزپارٹی کے نجمی عالم سے شکست کاسامنا، پی ٹی آئی کی صفوں میں خاصی بے چینی
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کے میئر کیلئے فیورٹ امیدوار خرم شیرزمان کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نجمی عالم سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پی پی آئی کے مطابق خرم شیرزمان پی ٹی آئی کراچی کے صدر بھی ہیں جنہیں صدرٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔گزشتہ 10 سال سے رکن صوبائی اسمبلی رہنے والے خرم شیرزمان کی شکست پی ٹی آئی کی صفوں میں خاصی بیچینی کا باعث ہے۔

Next Post

عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Tue Jan 17 , 2023
ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں؟ مناسب ہدایات جاری کرینگے، عدالت اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرسمس اور قائد ڈے اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آبادد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست پر سماعت […]