اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کی چھٹی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں؟ مناسب ہدایات جاری کرینگے، عدالت
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرسمس اور قائد ڈے اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آبادد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار جے سالک اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 25 دسمبر قائد ڈے اور کرسمس کی چھٹی بھی ہوتی ہے 25 دسمبر عام تعطیل کو اتوار آجائے تو پیر کو چھٹی کا دن قرار دیا جائے کیونکہ دنیا بھرمیں پریکٹس ہے، اتوار کو پبلک ہالی ڈے ہو تو اسے لانگ ویک اینڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟ اس پر مناسب ہدایات جاری کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔