خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیات میں شکست جمہوری نظام کوہوئی، لاڈلہ کلب جیت گیا: خالد مقبو ل صدیقی

ہمیں تو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تھا لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں رہنا پڑ رہا ہے
وقت ثابت کرے گا، جن ایوانوں میں ہم نہیں ان کی کوئی اوقات نہیں:ایم کیو ایم پاکستان
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ تو کردیا اب سڑکوں سے کراچی چلا کر دکھائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حلقہ بندیوں والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، اب سڑکوں سے کراچی چلا کر دکھائیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست جمہوری نظام کوہوئی، حکمرانوں کالاڈلہ کلب جیت گیا، وقت ثابت کرے گا کہ جن ایوانوں میں ہم نہیں ان کی کوئی اوقات نہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہاں سچ بھی پورا نہیں بول سکتے کیونکہ ہمیشہ سچ سنسر ہو جاتا ہے، اپنے حصّے سے زیادہ قربانی دے چکے اب بھی صحیح نہیں گنا گیا تو تولنا پڑ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تھا لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں رہنا پڑ رہا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت، خاندانی نظام جمہوریت پاکستان کا سب سے بڑا دْشمن ہے۔