بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث بننے والے بارشوں کے نئے نظام نے دستک دے دی، نیا نظام بلوچستان کے راستے 21 جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جو ہفتے کی شام تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری طرف نیا نظام لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کی بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 24 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے، اِس دوران تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران چند ایک علاقوں میں ڑالہ باری بھی ممکن ہے۔صورت حال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی البتہ یہ بارشیں فصلوں کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔

Next Post

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

Fri Jan 20 , 2023
کراچی(پی پی آئی سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ڈیوٹی جج نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا […]