کراچی(پی پی آئی)معروف صوفی بزرگ حضرت پیر اسحاق شاہ حسین الحسینیؒ (بابا اسحاق شاہ) کے عرس مبارک پر شاہ لطیف کمیونٹی ہال، کچھی پاڑہ ڈالمیا شانتی نگر گلشن اقبال کراچی میں محفل سماع منعقد ہوئی۔ ۔ عرس مبارک کی محفل سماع میں مہمان خصوصی صوفی دوست محمد شاہ، صوفی تاج محمد شاہ، صوفی طاہر محمد شاہ، صوفی یار محمد شاہ، صوفی ذبیر محمد شاہ، منجانب با اہتمام: خلیفہ طاہر محمود قادری قلندری، عماد محمود، رفاقت، فیصل قادری، عبدالحمید چشتی، شہباز قادری، سید مظفر حسین شاہ، سید عمیر شاہ گیلانی، سید تراب شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اختتامی روز عرس مبارک محفل سماع، تلاوت قرآن پاک، دعا اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Next Post
عالمی سطح پر تحفظ کتب سماویہ اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے مؤثر قانون سازی کی جائے: پیر عثمان افضل قادری ن
Tue Jan 24 , 2023
گجرات(پی پی آئی) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے۔ امن عالم کو نقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری نے […]