کراچی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ، متعلقہ اداروں سے جواب طلب

شہرکے 70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں، وکیل ٹرانسپورٹرز
ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی ہدایت، سماعت 21 فروری تک ملتوی
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا مؤقف سننے کے بعد متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا شہرکے70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں ہیں۔وکیل بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پاس شہرکا 57 فیصد حصہ ہے کچھ نہیں رہا موٹروے والے صرف ٹیکس لے رہے ہیں کام نہیں کررہے۔مزید کہا کہ سہراب گوٹھ پراڈے کیلیے زمین خریدی، بورڈ آف ریونیو اسکا این او سی جاری نہیں کررہا۔عدالت نے این ایچ اے، ٹریفک انجینئرنگ بیوروکو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Next Post

چوری کے الزام پر چترال میں 13 سالہ بچے نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

Wed Jan 25 , 2023
چترال (پی پی آئی) اپر چترال میں دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے 13 برس کے بچے تنویر ضیاء الحق کی لاش تلاش کر لی گئی ہے۔تنویر کی لاش کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد دوسرے گاؤں سے ملی۔ بعض لوگ اسے حادثہ قرار دیتے ہیں جبکہ بعض […]