ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراکو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراکو قلمدان سونپ دیئے گئے۔نگران صوبائی حکومت نے وزرا کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔اس کے علاوہ ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہوں گے۔