سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد کو دہشتگرد کی طرح پیش کیا، کوئی شک نہیں ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں: عمران خان

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری ی کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو عدالت میں ایک دہشت گرد کی طرح لے جایا گیا، فواد، اعظم سواتی اور شہبازگل کے ساتھ ایسا سلوک ہوا، لوگوں کو کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ہم بنانا ری پبلک میں رہ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں اب جنگل کا قانون چلتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، موجودہ فرعونوں نے آئین و قانون کو روند کر رکھ دیا ہے۔