سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غریب عوام پر مہنگا ئی کا ایک اور بم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکو مت نے غریب عوام پر مہنگا ئی کا ایک اور بم گرا دیا،حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔اسحاق ڈار کے مطابق اس مصنوعی قلت کے خاتمے کے لیے اوگرا کی جانب سے اس فوری اضافے کی تجویز دی گئی تھی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں، 18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔