سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں بارش اور برفباری، درجہ حرارت منفی 11 تک گرگیا

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پرموسلادھاربارش اورڑالہ باری کا امکان ہے۔بلوچستان کے صوبے کوئٹہ میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع موسم سرد اور خشک رہے گا۔سب زیا دہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں کم سے کم منفی 04، زیارت میں کم سے کم منفی 03 اور ڑوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جا نب کراچی میں فضائی آلودگی بھی برقرارہے، کراچی آج پاکستان کے آلودہ شہروں میں پانچویں نمبرپر آگیا۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست کراچی کا 11واں نمبر ہے جبکہ فضامیں آلودگی کے ذرات کی تعداد 150 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔