ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت اقدام ہے: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے، جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

Next Post

ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی:شوکت ترین

Sun Jan 29 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی،کھانے پینے کی اشیا کی […]