اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے، اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں،2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کروائے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافہ کیا جارہاہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں 18،18روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔
Next Post
غریب کی تنخواہ کم ازکم 50 ہزار کی جائے: شیخ رشید
Sun Jan 29 , 2023
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر حکو مت نے مریم نواز کو پہلے دن کی سلامی دی راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل […]
