سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، برف ہٹانے کا کام شروع
مری(پی پی آئی)ملکہ کوہسار مری میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، خراب موسم کے باعث علاقہ مکینوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔انتظامیہ ذرائع کے مطابق ملکہ کوہسار مری رات گئے سے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید برفباری اور کے باعث مری اور گردونواح میں لائنوں میں پانی جم گیا ہے جس کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری سے ایبٹ آباد، گلیات کی طرف سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے، برفباری رکنے پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔
