خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ کے بعدگہنے بھی مہنگے

لاکٹ، جھمکے، جیولری دسترس سے باہر،شادی بیاہ کی خریداری مشکل
دیگر خوشیاں اور تہوار ایک طرف،بیٹی،بہوکیلئے زیورات بھی خواب
کراچی (پی پی آئی)سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ اور تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعدشادی بیاہ کی خریداری مشکل ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق خواتین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی نے ہارسنگھار، گہنے، کانٹے اور لاکٹ جھمکے سمیت سونے کی تمام جیولری ہماری پہنچ سے دور کردی ہے۔ اب ہم بہن،بیٹی اور بہو ؤں کو شادی بیاہ پر بھی طلائی زیورات نہیں چڑھا سکتے۔ مہنگائی نے خوشیاں چھیننے کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانے رسم ورواج بھی بھینٹ لے لیے ہیں۔ گذشتہ روز سونے کی قیمتوں کے حوالے سے کئے گئے سروے میں ئے خواتین نے کہا کہ ہر لڑکی کواپنی شادی کے حوالے سے ارمان ہوتے ہیں سونا عورت کی آرائش وزیبائش کا ذریعہ ہے جو اب شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر خوشیاں اور تہوار تو ایک طرف اب شادی میں بھی بیٹی یا بہو کو سونا نہیں چڑھا سکتے۔گولڈ کے سیٹ اور طلائی زیورات ایک خواب بن چکے ہیں۔