پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی

جماعتوں اور ہر شراکت دار کو متحد ہونا ہوگا: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بہت تشویشناک ہیں۔ شہداکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پیپلز پارٹی ان کا دکھ اور درد سمجھ سکتی ہے، اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو جنم لیتے ہیں، ہمیں قومی یکجہتی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شراکت دار کو متحد ہونا ہوگا۔ملک مزید تقسیم و دہشتگردی کا متحمل نہیں۔سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔اب عمران خان کہہ رہے کہ وہ طالبان کو کے پی میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دہشت گرد تنظیموں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کہ جا رہی ہے۔ 2013 کے انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی۔ انتخابات سے پہلے دہشتگردی کی نئی لہر پر پیپلز پارٹی کو شدید خدشات ہیں۔