پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کرپشن میں مزید آگے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان کرپشن میں مزید ترقی کرگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں پاکستان کا نمبر140واں ہے۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے مزید تنزلی کے بعد کرپشن والے 180ممالک میں پاکستان کا نمبر 140واں نمبر ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پی آئی انڈیکس میں پاکستان 28 سے 27 پوائنٹس پر آگیا ہے۔حالیہ عرصے میں پاکستان میں سب سے زیادہ شفافیت 2018 میں ریکارڈ کی گئی جب پاکستان کا اسکور 33 تھا۔ اس کے بعد کے برسوں سے پاکستان کے اسکور میں مسلسل کمی آئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انڈیکس میں رینک سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن کی صورت حال کیا ہے۔ اس وقت پہلے نمبر پر ڈنمارک ہے یعنی وہاں سب سے کم کرپشن ہے۔ بھارت کا نمبر 40واں ہے جبکہ پاکستان 140 ویں نمبر پر ہے، یعنی بھارت سے کہیں زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے۔تاہم بنگلہ دیش ہم سے بھی پیچھے ہے۔ بنگلہ دیش کے 147ویں نمبر پر ہونے کی بنا پر وہاں پاکستان سمیت کئی ممالک سے زیادہ کرپشن ہے۔