اسلام آ باد(پی پی آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر بضد، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔مزید برآں بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔
Next Post
اے این ایف نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے […]
