اے این ایف نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آ باد(پی پی آئی) اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مْلزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 96 گرام آئس برآمد کرلی،کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔اے این ایف اور ایف سی نے باجوڑ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سکاؤٹس روڈ کے قریب 1 کلو افیون برآمد کرلی، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Next Post

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست

Thu Feb 2 , 2023
درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت فریق لاہور(پی پی آ ئی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، […]