” میرے ماموں 15 برس قبل پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں جان بحق ہو گئے تھے”،فضا خاور

کراچی (پی پی آئی)اداکارہ نیمل خاور خان کی بہن فضا خاور نے بتایا کہ “ان کے ماموں 15 برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے”۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ نیلم خاور کی بہن فضا خاور نے یہ انکشاف پولیس لائنز خودکش دھماکے کیاگلے روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے انکشاف کیا کہ “جب میں 12 سال کی تھی، تب میرے ماموں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مارے گئے تھے، وہ مسجد اس سے زیادہ دور نہیں جسے دہشتگردوں نے تازہ ہدف بنایا ہے”۔میرے ماموں مسجد کے امام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے”۔فضا خاور نے مایوسی والے انداز میں لکھا کہ ” اس واقعے کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا”۔

Next Post

دہشت گردی کی نئی لہر، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Thu Feb 2 , 2023
پشاور(پی پی آئی)دہشت گردی کی نئی لہر کی پیش نظر نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جمعہ کونیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری […]