عمران خان کا جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

جام پور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمشنر افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سیالیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا۔حلقہ این اے 193 جام پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔پی ٹی آئی کیسردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

Next Post

شاہد خاقان عباسی سے ملوں گی، دِل کی باتیں سامنے رکھیں گے: مریم نواز

Thu Feb 2 , 2023
مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی وہ باوفا،بااصول آدمی ہیں، نواز شریف کے دیرینہ ساتھی،میرے بڑے بھائی ہیں بہاولپور (پی پی آئی)مسلم لیگ نواز کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ شاہد […]