کراچی(پی پی آئی) جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی نے پشاور میں خود کش دہماکہ کے نتیجہ میں مسجد کی شہادت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملہ نے رہی سہی سیکورٹی کی غفلت لا پروائی کا پول کھول دیا ہے اس سانحہ میں عالمی سازشی قوتوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا یہ حملہ ملک کی سالمیت و یکجہتی پر حملہ ہے دہشت گردملک میں افراتفری و انارکی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں قوم کو ملکی اتحاد ویکجہتی کے زریعہ ایسے ناپاک حملوں کے مقاصد کو ناکام بنانا چاہیئے اور اسلام اور پاکستان کیخلاف اندورنی و بیرونی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا عبدالرحمن سلفی نے حادثہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کی کفالت کیلیے فوری اقدام کرے اور زخمیوں کو سرکاری سطح پر مفت علاج فراہم اور اپنی آئینی زمہ داری ادا کرے مولانا سلفی نے مطالبہ کیا کہ مساجد و مدارس ودیگر احساس علاقوں کی سیکورٹی کا سخت انتظام کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے
Next Post
امیرالبحر کا تربت میں اگلے مورچوں کا دورہ اور ہسپتال کا افتتاح
Thu Feb 2 , 2023
تربت/کراچی (پی پی آئی)سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ساحلی علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیااور 25 بسترو ں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس جدید ہسپتال کے قیام کا مقصد جوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کوبھی معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔تربت […]
