عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

کراچی (پی پی آئی)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بْک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔تاہم یہ کوشش ناکام رہی لیکن حفاظتی تدابیر کی بنا پر انسٹا اکاؤنٹ کو لاک کیا گیا ہے اور انسٹاگرام حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم چند روز میں آئمہ بیگ دوبارہ انسٹاگرام پر آجائیں گی۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بنائپر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔