شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے سبسڈیز ختم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ملکی و غیر ملکی ادائیگیوں میں عدم توازن ختم کرنے کے لیے سبسڈیز میں کمی لانے اور ریونیو بڑھانے کے لیے مستقل اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کا وفد نیتھن پورٹر کی سربراہی میں 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انھوں نے تقریباً 10 روز تک پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے۔اپنے دورے کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’آئی ایم ایف کی ٹیم میکرو اکنامک استحکام کے تحفظ کے لیے درکار پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے وزیراعظم پاکستان کے عزم کا خیرمقدم کرتی ہے اور تعمیری مذاکرات پر حکام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور محصولات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔پاکستان کو مستقل بنیادوں پر محصولات بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو سبسڈیز کو ختم یا کم کرنا ہے۔ ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے پاکستان میں ڈالر کی ترسیل بہتر ہوگی۔توانائی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ ان پالیسی لیول پوائنٹس پر عملدرآمد سے پاکستان میں دوبارہ میکرواکنامک استحکام آئیگا۔ پالیسیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے آنیوالے ایام میں بات چیت جاری رہے گی۔