سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان سیاسی طور پر ناپختہ ہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طور پر ناپختہ ہیں، پی ٹی آئی دباؤ کے ذریعے الیکشن کمیشن سے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے، صاف اور شفاف الیکشن کروانا اس ادارے کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ ہو الیکشن کمیشن اچھا ہوتا ہے، پاکستان کے عوام سوئے ہوئے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن اس طرح کی دھونس دھمکیوں سے نہ پہلے ڈرا ہے نہ اب ڈرے گا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج ملک میں ہر طرف بحران ہے، ملک میں افراتفری کی کیفیت ہے، جب نواز شریف وزیراعظم تھے پوری دنیا ساتھ کھڑی تھی، آج تحریک انصاف نے ملک میں شر پھیلایا ہوا ہے، مالیاتی ادارے بات کرنے سے کتراتے ہیں۔