سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 4 سو روپے کی جائے گی: آصف زرداری

کراچی(پی پی آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 4 سو روپے کی جائے گی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ کاشت کاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کرے گی، کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کسان خوشحال ہو گا تو زراعت پر توجہ دے گا، گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔