سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وقت کا تقاضا ہے عالمی برادری مشکل میں شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے: وزیر اعظم

ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے،وقت کا تقاضا ہے عالمی برادری مشکل میں شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے۔وزیر اعظم شہباز شریف قیامت خیز زلزلے پر اظہار تعزیت اور یکجہتی کے لیے ترکیہ چلے گئے ہیں، روانگی سے قبل انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کے پیغام کے ساتھ ترکیہ جا رہا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو ریاستوں میں رہنے والی ایک قوم کے جذبے کے تحت ہم ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے طور پر قدرتی آفات کسی ایک حکومت کی ہینڈل کرنے کی صلاحیت سے باہر ہیں، کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا، یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔