سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین پر عمل نہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے:شبلی فراز

90 روز میں انتخابات نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لگے گا، پی ٹی آئی رہنما
پشاور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولا ملک کی تباہی کے در پر ہے، آئین پر عمل نہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے۔پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نگراں حکومت کو 90 روز میں الیکشن کروانا ہوتا ہے، انتخابات نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی کی حکومت ہے، نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کوئی فیصلہ نہیں کررہے، بے شرمی کے ساتھ آئین اور قانون کا مذاق بنایا جارہا ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ مہنگائی نے ملک بھر میں عوام کا برا حال کردیا ہے، ملک کو بچانے کی ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں ہے، ملک کو آئینی طور پر بچانا سب کی ذمہ داری ہے، عوام کو بھی ملک بچانے کے لئے اٹھ کھڑے ہونا ہوگا، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ملکی سالمیت کے لئے جہاد کررہے ہیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے لڑرہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ ملک کو آگے نہیں بڑھنے دیناہے۔