سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
لاہور(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روز لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عثمان بزدار عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کوعثمان بزدارکی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔