سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنیوالے 2 دہشت گردوں کی شناخت

کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس ہیڈ آفس (کے پی او) کو کلیئر کرنے کی کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مارے جانے والے تین میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، ایک دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ ولد میرز علی خان کے نام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کا رہائشی تھا۔پولیس نے بتایا کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت ذالا نور علی ولد وزیر رحمان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ان کے فنگر پرنٹس بھی نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔