شہری کو واپس بھیجنے پر افغان سیکیورٹی فورسز نے طور خم سرحد بند کردی

سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل
طورخم (پی پی آ ئی) افغان سیکیورٹی حکام نے شہری کو واپس بھیجنے پر طور خم سرحد احتجاجا بند کردی، سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم سرحدی گزر گاہ کو بند کردیا، پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے سفری دستاویزات نہیں تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو سیکیورٹی فورسز نے واپس کردیا، جس کے بعد افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز مشتعل ہوگئی۔افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجا بند کردیا، سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان مریضوں کو پاکستان آمد کے لئے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم افغان مریض کے ساتھ آنے والے رشتہ دار کے لئے سفری دستاویزات لازمی ہے۔

Next Post

اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکال سکتی ہے

Mon Feb 20 , 2023
امیدہے صدر72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے: شیخ ریشد را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر دا خلہ شیخ ریشد نے کہا ہے کہ جب الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت سے انکارکرے توسمجھ لیں آئینی بحران شروع ہوگیاہے، امیدہے صدر72گھنٹوں میں الیکشن کی […]