عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی: شیخ رشید

اسلام آباد(پی پی آئی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں، میں نے فون کے پاسورڈ پولیس کو دے دئیے ہیں، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا، ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا۔