خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاکا پہلا مقروض ترین ملک ہے

ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے: شیخ رشید
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کاپانچواں اور ایشیاکا پہلا مقروض ترین ملک ہے، ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاکا پہلا مقروض ترین ملک ہے، اور بلاول موج میلے منارہا ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے اتنے بلاول نے اکیلے کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم آذر بائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھا رہا ہے، ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی اور مقدمہ بھی مجھ پر کردیا۔عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کرکے پوسٹمارٹم کروں گا، کل مری تاریخ پر بھی پیش ہوں گااورمیڈیا سے گفتگو بھی کروں گا۔