مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں گرفتاری کیلئے پیش نہیں ہوا تھا

شاہ محمود قریشی کی اخلاقی حمایت کیلئے آیا تھا:اعظم سواتی کا یوٹرن
بہاولپور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک میں لاہور سے گرفتاری دینے والے رہنما اعظم سواتی نے بڑا یوٹرن لے لیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں میڈیکل معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ” میں نے تو اس بار کوئی قانون بھی نہیں توڑا، ابھی ویٹنگ لسٹ پر تھا لیکن گرفتار کرلیا گیا۔اعظم سواتی کاکہناتھا کہ میں گرفتاری کیلئے پیش نہیں ہوا تھامیں تو شاہ محمود قریشی کی اخلاقی حمایت کیلئے آیا تھا،ان کاکہناتھا کہ مجھے موت کی چکی میں رکھنے کا کہا گیاہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہتھکڑیاں میرا زیور ہیں میں انہیں چومتا ہوں،تحریک کامیاب ہوگی پھر انہیں حساب دینا ہو گا۔