مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ترکیہ،شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاتقسیم

انقراہ(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی امدادی ٹیموں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاتقسیم کیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیوں میں تعاون کا اعلان کیاتھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ کشمیری ترکیہ اور شام کے عوام کے مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا ہے اور بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت میں ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ان کی مدد کریں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ہمارے عظیم رہنما اور اساتذہ شہید سید علی گیلانی اور شہید اشرف صحرائی نے ہمیشہ انسانیت اور ہمدردی کا درس دیا ہے۔ بیان میں کہاگیا اگرچہ بھارت ہماری آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، ہمارے لوگوں کو شہید کیاجارہا ہے اور جیلوں میں ڈالا جارہاہے اورفسطائی بھارتی حکومت ہماری زمینوں اور گھروں کو تباہ کر رہی ہے۔ لیکن ہم انسانی ہمدردی کے فرائض پر کاربند ہیں اور کوئی بھی چیز ہمیں اس سے روک نہیں سکتی۔