خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2330ارب کے ٹیکس معاملات عدالتوں میں کئی سالوں سے زیرالتوا ء

کراچی (پی پی آئی)سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2 ہزار 330 ارب روپے مالیت کے ٹیکس معاملات عدالتوں میں کئی سالوں سے زیرالتوا ء ہیں۔ سب سے زیادہ 1463 ارب کے 63 ہزار سے زائد کیسز ٹیکس ٹربیونلزمیں زیرالتوا ء ہیں۔دوسرے نمبر پر 294 ارب کے 5428 کیسز لاہور ہائیکورٹ جبکہ تیسرے نمبر پر 245 ارب کے 1017 کیسز اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر التوا ء ہیں۔ 222 ارب کے 2 ہزار 659 کیسز سندھ ہائیکورٹ، 8 ارب کے 397 کیسز پشاور ہائیکورٹ، 3 ارب کے 11 کیسز بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ 96 ارب کے 3182 کیسز سپریم کورٹ میں زیر التوا ء ہیں۔ 1663 ارب کے 5496 کیسز مختلف عدالتوں کے ذریعے نمٹائے گئے ہیں۔