لاہور(پی پی آئی)واسا نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا گیا،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔اس اجلاس میں عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران شریک ہوئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی وارڈ وائز ریونیو کارکردگی کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے۔فتح گڑھ سب ڈویڑن، شادی پورہ، تاجپورہ،مصطفی آباد سب ڈویڑن میں آگہی کیمپس بھی لگائے جائیں۔تمام نادہندگان کے سیوریج اور پانی کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں کنکشن ازخود بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر، ڈائریکٹر فیصل خرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد توصیف سمیت دیگر افسران شریک تھے۔
Next Post
نوازشریف کی پارٹی عہدے داروں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت
Wed Mar 1 , 2023
لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے پارٹی عہدے داروں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کرنے اور عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
