بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں کلاسز شروع
کراچی (پی پی آئی) محتسب سندھ اعجاز علی خان نے اخبارات میں شائع خبر کا نوٹس لیتے ہوئے جس میں بتایا گیا کہ ”اسکول کی عمارت کرائے پر دی گئی ہے۔“ از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا اورٹھیکیدار سے اسکول کی عمارت خالی کروا کے باقاعدہ کلاسز شروع کروادی ہیں۔ خیال رہے کہ ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول،عزیزآباد، فیڈرل B ایریا،بلاک 10، کی تعمیر کاکام 2016ء میں مکمل ہوالیکن اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چھ سال گزر جانے کے باوجود اسکول کی عمارت کو اپنے قبضے میں لینے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں بچے اتنے بڑے اسکول میں تعلیم سے محروم رہے۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹھیکیدار نے عمارت پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور اسکول کے احاطے کو اپنے پرائیویٹ کاروبار کے لیے استعمال کر رہا ہے مزیداس کا پرائیویٹ چوکیدار اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اسکول کے لیبارٹری ہال میں رہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹھیکیدار نے اسکول عمارت کے تین کمروں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور ٹھیکیدار کے ناجائز قبضے سے اسکول کے احاطے میں قائم پرائمری اسکول بھی کام نہیں کر پا رہا کیوں کہ کلاس پنجم اور ششم میں داخلہ نہیں ہو رہے تھے۔