شکار پور (پی پی آئی) دیرینہ تنازع پر متحارب گروپوں میں چھڑنے والے مسلح تصادم میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، افسوسناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق قبائلیوں کے مابین مسلح لڑائی شکار پور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے نواحی گاؤں میں ہوئی، پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نظام اور شبیر شر کے ناموں سے کی ہے۔حالات کو کنٹرول میں لانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی۔
Next Post
بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں اہم ملاقاتیں، آئینی معاملات پر وکلائسے مشاورت
Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاو?س میں اپم ملاقاتیں کیں،ان سے پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلاء برادری کے ساتھ […]
