بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں اہم ملاقاتیں، آئینی معاملات پر وکلائسے مشاورت

لاہور(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاو?س میں اپم ملاقاتیں کیں،ان سے پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلاء برادری کے ساتھ مل کر آئین پاکستان کے تحفظ اور بقاء کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔پی پی آئی کے مطابقچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صباحت رضوی کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان بار کونسل کے رکن عابد ساقی اور پنجاب بار کونسل کے رکن راحیل کامران چیمہ نے بھی ملاقات کی۔پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے انسانی حقوق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں گلفام سرویا، شاہد عمران اولکھ، عظیم حفیظ، آصف خاں بلوچ، سلمان نذیر چیمہ، حمزہ ریاض چیمہ، ذیشان علی ساہی، قمر خاں، فہیم خاں اور حماد صوفی شامل ہیں۔

Next Post

کاغان، ناران میں وقفے وقفے سے برفباری،بالاکوٹ میں موسلادھار بارش

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) کاغان، ناران، اور سری پائے میں وقفے وقفے سے برفباری جبکہ بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق ناران، کاغان،سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں اب تک 5انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 12گھنٹے تک جاری […]