کاغان، ناران میں وقفے وقفے سے برفباری،بالاکوٹ میں موسلادھار بارش

اسلام آباد (پی پی آئی) کاغان، ناران، اور سری پائے میں وقفے وقفے سے برفباری جبکہ بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق ناران، کاغان،سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں اب تک 5انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 12گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ 12گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی.

Next Post

ملک بھر میں کورونا کے مزید 32مثبت کیسز رپورٹ،مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.70 فیصدریکارڈ

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 70مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار580کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے […]