عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرجانی ٹاؤن میں لطیف کپاڈیا میموریل

ویلفیئر ٹرسٹ کے چوتھے ہیلتھ کلینک کا افتتاح
کراچی (پی پی آئی): لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے چوتھے فلاحی میڈی ہیلتھ کلینک کا خدا کی بستی، سرجانی ٹاؤ میں پسماندہ طبقے کے افراد کیلئے معروف ادبی شخصیت انور مقصود اور احمد کپاڈیا نے کیا۔ انورمقصود نے کلینک میں طبی سہولیات کی تعریف کی اور مرحوم لطیف کپاڈیا کی جانب سے افراد اور سماج میں زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کو یاد کیا۔پی پی آئی کے مطابق احمد کپاڈیا نے کلینک کے لیے زمین فراہم کرنے پر گلزار مغل کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے جناب صابر سمیع و دیگر ٹرسٹیز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس سے قبل، ٹرسٹنے شاہ فیصل کالونی، کھوکھراپار،ملیر اور قائد آباد لانڈھی میں ہیلتھ کلینکس قائم کر رکھے ہیں۔ یہ تمام کلینکس 40 روپے فی مریض کی معمولی فیس کے ساتھ ضروری میڈیکل چیک اَپ، مشاورت اور ادویات فراہم کرتے ہیں۔ ہر سال 120,000 سے زیادہ مریض ان میڈی ہیلتھ کلینکس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔