سخی سرور(پی پی آئی)حضرت سخی سلطان المعروف سخی سرور ؒکے عرس مقدس کی تیاریاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او محمد راشد کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ عرس میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیلنے افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی و دیگر تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے ہدایت کا ذریعہ ہیں، زائرین ہمارے مہمان ہیں،ان کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، محکمہ اوقاف انتظامات کیلئے پولیس سمیت دیگر محکموں سے رابطے میں رہے، مقامی لوگوں کے معاشی مفادات کا بھی خیال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لائٹس، واک تھرو گیٹس، ویڈیو کیمرے مکمل طور پر فعال کئے جائیں
Next Post
کسان کی خوشحالی کیلئے ذخیرہ اندوزی،ناجائز منافع خوری کو ختم کرنا ہوگا،،محمد حسین محنتی
Tue Mar 7 , 2023
زراعت کے فروغ اورزرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے زرعی پیداوار کی منڈیوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ کسان کی خوشحالی کے لیے ذخیرہ اندوزی،مصنوعی قلت اورناجائز منافع خوری کو […]