‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسان کی خوشحالی کیلئے ذخیرہ اندوزی،ناجائز منافع خوری کو ختم کرنا ہوگا،،محمد حسین محنتی

زراعت کے فروغ اورزرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے زرعی پیداوار کی منڈیوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ کسان کی خوشحالی کے لیے ذخیرہ اندوزی،مصنوعی قلت اورناجائز منافع خوری کو ختم کرنا ہوگا،زراعت کے فروغ اورزرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک میں گندم آٹے کے بحران پرقابو اورخوراک کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اورگندم سمیت خوراک کا بحران موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ زراعت کے شعبہ میں حکومتی عدم توجہی بھی ایک بڑا سبب ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زراعت کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ پی پی آئی کے مطابقاجلاس میں معروف آبادگار سید ندیم شاہ جاموٹ،عقیل احمد خان،ابوالاعلیٰ شاہین ودیگر بھی موجود تھے جبکہ صوبائی نائب قیم وکانفرنس کے کوآرڈینٹرحافظ طاہرمجید نے جائزہ رپورٹ پیش کی۔صوبائی امیرنے مزید کہاکہ زرعی شعبہ سے وابستہ لوگ نہ صرف خوراک کی کمی کوپورا کرتے ہیں بلکہ معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔اس لیے زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی اجناس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ کسانوں وچھوٹے زمینداروں کو خصوصی مرعات دی جائیں.