راولپنڈی(پی پی آئی)پنجاب کلچرل ڈے 14 مارچ کو منایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھر میں پروگرام مرتب کئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی طرف سے پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ پنجابی روایتی فوڈ سٹالز ٹیبلو ااور مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ شہر بھر میں بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ عوام میں 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے کو منانے کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
Next Post
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ شکار موٹرسائیکل سوار
Tue Mar 7 , 2023
یومیہ سینکڑوں معمولی اور شدید زخمی چھوٹے بڑے اسپتالوں اور نجی کلینکوں میں منتقل کراچی (پی پی آئی) کراچی میں ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سوار ہو رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے چھوٹے بڑے اسپتالوں اور نجی کلینکوں میں یومیہ چار سے پانچ سو معمولی اور شدید زخمی موٹرسائیکل سوار بغرض علاج لائے […]